حکومت کا بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور احسن جمیل ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں، ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے والے ہیں۔ ایوانِ وزیر اعلیٰ لاہور میں ملک محمداحمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءاللہ تارڑ نے عمران خان کو چیلنج کیا کہ فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کو وطن واپس لائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، عمران خان فرح گوگی کو واپس کیوں نہیں لاتے؟ ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کیا باجوہ صاحب نے کہا تھاکہ کرپشن کرو؟ بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور احسن جمیل ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں