پولیس مقابلے، 2 زخمیوں سمیت 5 بائیک لفٹرز گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد
کراچی (انتخاب نیوز) بریگیڈ کے علاقے صدر اے بی سینیا روڈ پارسی گرائونڈ کے قریب موٹرسائیکل لفٹر ز سے مقابلے کے دوران ایس آئی یو سی آئی اے پولیس نے زخمی راشد بٹ ولد محمد خالق سمیت محمد حسین ولد فرزند علی، اشفاق ولد مشتاق، امتیاز ولد مشتاق کو گرفتار کرکے اسلحہ، دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں، زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا.دریں اثناء سوک سینٹر کے قریب پولیس مقابلے میں ایک زخمی ملزم کامران ولد محمد خان کو پولیس نے گرفتار کرکے جناح اسپتال منتقل کیا.
Load/Hide Comments


