نارتھ کراچی میں مکان گرگیا، بچہ جاں بحق، خاتون اور بچہ شدید زخمی، اسپتال منتقل
کراچی (انتخاب نیوز) سرسید کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 7Cگلی نمبر 16 کے قریب مکان گرنے کے باعث ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور بچہ شدید زخمی ہوگئے، اقراء یونیورسٹی کے قریب گھر کی چھت گرنے سے جاں بحق بچے کی شناخت 4 سالہ علی مہدی ولد اسد علی جعفری کے نام سے ہوئی جبکہ 7 سالہ عدنان ولد بلال اور 35 سالہ خاتون راضیہ زوجہ بلال زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل پہنچایا گیا۔ دریں اثناء گرنے والے مکان نمبر N.121/1 کے رہائشی محمد اقبال جعفری ولد غلام محمد نے بتایا کہ مکان کی حالت کافی خراب تھی اور مالک مکان کو کئی بار بتانے کے باوجود مرمتی کام نہیں کروایا گیا جس کے نتیجے میں مکان گر گیا۔ علاقہ پولیس امدادی ٹیموں کے ہمراہ موقع پر موجود ہے۔
Load/Hide Comments


