8سالہ بیٹے کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے والا جلاد باپ گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) ضلع غربی پولیس نے 8 سالہ بچے پر تشدد کرنے والے جلاد باپ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ویسٹ عارف اسلم راؤ کے مطابق متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں ملزم اسماعیل ولد ابراہیم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 555/2022 بجرم دفعہ 328A/506 تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے نیند خراب ہونے پر 8 سالہ اسد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پاکستان بازار نے ملزم اسماعیل ولد ابراہیم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں