بھارت، نوپور شرما کے قتل پر انعام کا اعلان کرنے والا اجمیر درگاہ کا خادم گرفتار

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے گستاخانہ بیان دینے والی بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے قتل پرانعام کا اعلان کرنے والے درگاہ اجمیر شریف کے خادم سلمان چشتی کو گرفتارکرلیا گیا۔پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر سلمان چشتی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ جو بھی نوپور شرما کا سر ان کے پاس لائے گا، اس کو وہ اپنا گھر دے دیں گے۔ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد گزشتہ پیر کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔پولیس افسر وکاس سانگوان نے بتایا ہے کہ درگاہ کے خادم سلمان چشتی کو اجمیر کے خادم محلے میں واقع ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہندو انتہاپسندوں نے سلمان چشتی کے خلاف مظاہرے کئے تھے اور مسلسل سلمان چشتی کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں