عید کے موقع پر سکیورٹی فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی، آئی جی سندھ
کراچی (انتخاب نیوز) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کو ہدایات دی ہیں کہ قربانی کی کھالوں کو اکٹھا کرنے،ان کی ترسیل وتقسیم کے حوالے سے محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی ہدایات/ضابطہ اخلاق پراسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو ٹھوس اور غیرجانبدارانہ بنایا جائے علاوہ ازیں مساجد،امام بارگاہوں،عیدگاہوں ودیگر کھلےمقامات سمیت اجتماعی قربانی کے مختلف مقامات پر بھی سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے جائیں تاکہ جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان ومال کی سلامتی کے مجموعی امو رکو یقینی بنایاجاسکے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں قابل اعتراض،دل آزار، شرپسندانہ وال چاکنگ ، لٹریچرز، پمفلٹس کی تقسیم کی روک تھام اور اس فعل میں ملوث عناصر،شرپسندوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ صوبائی سطح پر تمام مرکزی مساجد/ امام بارگاہوں و دیگر کھلے مقامات کی نماز عید سے قبل سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کے علاوہ ضلعی وائرلیس کنٹرول رومز پر متعلقہ ایس ایچ اوز نماز عید کے آغاز تا اختتام کی تفصیلات بھی نوٹ کرائیں گے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی اور مرتکب ٹھہرائے جانیوالے افسران اور جوانوں کو سخت انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان سندھ پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی مقام پر مشکوک سرگرمی، مشتبہ گاڑی،پیکٹ،بیگ پارسل،تھیلا،بریف کیس وغیرہ دکھائی دینے پرفوری اطلاع مددگار 15 کال سینٹر،ایس ایس پیز دفاتر،قریبی تھانہ جات،گشت پکٹنگ پر مامور افسران وجوانوں کو دیں۔


