چمن: گاڈی کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی
چمن(انتخاب نیوز)چمن میں کوئٹہ چمب شاہراہ پر گاڑی کھائی میں گر گئی جس سے 5افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ۔لیوییز ذرائع کے مطابق چمن کے علاقے کوئٹہ چمب شاہراہ پر شیلا باغ کے مقام پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا ، لیویز ذرائع کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری جس سے 5افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے ، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، تاحال زخمیوں ،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔
Load/Hide Comments


