جان بھی قربان ہو جائے تب بھی کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا: عمران خان

لیہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے اوپر 15 ایف آئی آرز کاٹی ہیں لیکن میری جان بھی قربان ہو جائے تب بھی کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا۔ ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے، میں یہ پوچھتا ہوں کہ لوٹا کیوں ہوتا ہے؟ نظریہ ایک انسان کو قبلہ دیتا ہے، جب ایک انسان کا نظریہ نہیں ہوتا تو وہ لوٹا بن جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ آپ سب نے میرے ساتھ مل کر ان لوٹوں اور چورں کو شکست دینی ہے، گھر گھر جا کر آپ نے بتانا ہے کہ یہ الیکشن نہیں جہاد ہے، یہ جہاد امریکہ کی سازش کے خلاف ہو رہا ہے، یہ چور30 سال سے اس ملک کا خون چوس رہا ہے، میں ان چوروں کیخلاف جہاد کرنے آیا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ یہاں کے میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ مل کرانہوں نے منتخب حکومت گرائی، یہ لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں، ہم کبھی بھی ان امریکہ کے غلاموں کو تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر ایکس کو حکم ملا ہوا ہے کہ تم نے کسی صورت بھی ان چوروں کو جتوانا ہے، مجھے خبر ملی ہے کہ مسٹر ایکس نے مسٹر وائی کو دھاندلی کیلئے ملتان پہنچا دیا ہے، دھاندلی کی تیاری کے ساتھ وہ لوگوں میں خوف پھیلا رہے ہیں، ہم نے ان کیخلاف حقیقی آزاد ی کی جنگ کیلئے جدوجہد کرنی ہے، آپ نے یہاں کے مقامی لوٹوں کو شکست دینی ہے۔ ہم پر چوروں کو مسلط کیا گیا، انہوں نے11ارب روپے کا ڈاکہ مارا ہے، جھوٹ بولنے والی شہزادی ان کی الیکشن مہم چلا رہی ہے، مریم نواز کہتی ہیں لندن تو کیا میری پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں ہے، لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں 4 محلات مریم نواز کے نام نکلے، یہ چوری کر کے پیسے باہر لے کر جاتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا امریکی سازش میں یہاں کے میر جعفر اور میر صادق بھی ملوث تھے، 2018 میں کبھی عوام کو اس طرح نکلتے نہیں دیکھا، عرفان اللہ نیازی میں آپ کو مبارک دیتا ہوں آپ نے الیکشن جیتا ہے، آپ نے ہر گھر جا نا ہے، ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرنا، یہ الیکشن تو نہیں جیت سکتے، ان کا ایک ہی پروگرام ہے دھاندلی کرنے کا، شریف خاندان ایمانداری سے کچھ نہیں کر سکتا،یہ سارے چور دھاندلی کرنے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے دھاندلی کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سچ بتائیں کتنی بار حمزہ اور مریم کے پاس گئے تھے؟ ہم نے خوف کے بت کو توڑنا ہے، کسی سے نہیں ڈرنا ہے، ہم ساری دنیا سے دوستی چاہتے ہیں لیکن کسی کی غلامی نہیں کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں