آن لائن کلاسز کا اجرا ہزاروں طلبا کو نظرانداز کرنے کی پالیسی ہے۔ نواب بلوچ مئی 9, 2020مئی 9, 2020 0 تبصرے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر نواب بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے ہزاروں طلبا کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ آن لائن کلاسز کے اجرا کو ملک بھر کے ہزاروں طلبا کو نظرانداز کرنے کی پالیسی کے طور پر دیکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے لیکن حکام بالا کی جانب سے ہمیں مسلسل نظرانداز کیا گیا۔ ڈاکٹر نواب بلوچ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ حکومت انٹرنیٹ سروس کو بحال کرے یا آن لائن کلاسز کے اجرا کے فیصلے کو منسوخ کرے۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)