سمی دین بلوچ و دیگر لوگوں کو اکسا رہے تھے،امن قائم رکھنے کیلئے نظر بند کیا، محکمہ داخلہ سندھ

کراچی (انتخاب نیوز) سمی دین بلوچ سمیت 5افراد کو 30 دن کیلئے ایم پی او کے تحت نظر بند کرنیکا حکم دیدیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کی سفارش پر سمی دین بلوچ سمیت 5 افراد کو نظر بند کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کہا گیا کہ سمی دین بلوچ، عبدالوہاب بلوچ، رضا علی اور دیگر لوگوں کو سڑکیں بلاک،دھرنے دینے کیلئے اکسا رہے تھے۔ نظر بند کیے گئے افراد سے شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونیکا خدشہ تھا۔ ان افراد کی موجودگی عوامی مقامات پر امن و امان کیلئے خطرہ بن سکتی تھی۔
Load/Hide Comments