پشتونو ں پر تشدد بندنہیں کیا گیا تو مجبوراًبلوچستان سے بھی سندھیوں کے انخلاء اور ان کے کاروبار کو بند کیا جائے گا،خلجی فلاحی آرگنائزیشن
کوئٹہ:خلجی فلاحی آرگنائزیشن کے رہنماء نعیم خلجی اور شریف خلجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دنوں سے صوبہ سندھ میں شر پسند عناصر نے پشتونوں کیخلاف جس طرح نفرت انگیز پرپیگنڈہ کر کے ان کے کاروبار بندکرنے اور انہیں دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اگر یہ سلسلہ روکا نہیں تو مجبوراً پشتون بلوچستان سے بھی سندھیوں کے انخلاء اور ان کے کاروبار بند کریگی حکومت سندھ شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کریں نعیم خلجی نے مزید کہا کہ چند شر پسند عناصر کا خیال ہے کہ پشتونوں کو دھمکیاں دیکر کراچی اور حیدرآباد سے بے دخل کیا جائے گا یہ ان کی خام خیالی ہے لیکن اگر کوئی اس کے عزت پر ہاتھ ڈالے گا تو پھر پشتون اپنا دفاع بہتر طور پر کرسکتا ہے

ملک بھر میں سندھ میں پشتونوں کے خلاف ناروا رویے کی نہ صرف مذمت کی گئی ہے بلکہ سندھ حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ان شر پسند عناصر کیخلاف کارروائی کریں اور پشتونوں کو جتنے نقصانات پہنچے ہیں ان کا ازالہ کریں بصورت دیگر پشتون بھی سندھیوں کو اپنے صوبوں سے بے دخل کرے گا اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ خلجی فلاحی آرگنائزیشن پاکستان واضح کرنا چاہتی ہے کہ اگر یہ سلسلہ نہیں روکا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔کوئٹہ یوتھ اتحا د کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر سندھ میں کاروباری طبقے کو بے دخل اور ان کی جان ومال کو نقصان پہنچانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی مظاہرین نے خبردار کیا کہ حکومت سندھ شر پسند عناصر کیخلاف کارروائی کریں بصورت دیگر ملک بھر سے پشتون سندھیوں کیخلاف کارروائی کریگی جس کی تمام ترذمہ داری سندھ حکومت اور سندھ کے حقیقی لیڈر شپ پر عائد ہوگی اب بھی وقت ہے کہ ہوش کے ناخن لیں اور پشتونوں کے جانی ومالی نقصانات کے ازالہ کریں ورنہ یہ نفرت ملک بھر میں پھیل جائے گی سندھیوں کو ملک بھر میں جگہ نہیں ملے گا۔


