مریم نواز کا کورونا مثبت آگیا،خود کو قرنطینہ کرلیا
لاہور :مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہونے پر کرونا ٹیسٹ کروایا گیا تو رپورٹ پازیٹو آگئی۔ جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے کہا ہے کہ مریم نوازنے عوام سے اپنی جلد صحتیابی کیلئے دعا ؤں کی درخواست ہے۔ مریم نواز نے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں پنجاب بھر میں دورے کئے تھے۔ انہوں نے آخری روز لاہور اور ملتان میں بھی ضمنی الیکشن مہم کے سلسلے میں کارکنان سے خطاب کیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز سے رابطے میں رہنے والے پارٹی رہنما بھی اپنے ٹیسٹ کرائیں گے۔
Load/Hide Comments


