دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا، شہباز گل کا الزام
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے الزام لگایا کہ دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا۔تمام جماعتیں، حکومتی مشینری ایک طرف دوسری طرف عوام ،عمران خان اور پی ٹی آئی، جیت حق کی ہوگی۔رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے ٹوئٹرپربیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ڈی سی او مظفر گڑھ شریف خاندان کا غلام ہے۔ شہباز گل نے دھمکی دی ہے کہ ڈی سی او کو قانون کے اندر رہ کر نشان عبرت بنائیں گے۔شہباز گل نے کہا ہے کہ پی پی272پولنگ سٹیشن44اور46سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا،ہمارے ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ،دونوں حلقوں میں 10سے15ہزار جعلی ووٹ ڈالے جائیں گے،تحریک کا انتخابی کیمپ متحرک ہے۔شہباز گل کے مطابق انہیں خالی ڈبے اور بیلٹ پیپر چیک نہیں کرنے دئیے گئے۔فارم 46شفافیت ختم کر دی گئی۔دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


