کراچی سے دوسرے شہروں کو جانیوالی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

کراچی (انتخاب نیوز) طوفانی بارش اور موسم کی خرابی کے سبب پاکستان ریلوے کی ٹرینیں اپنے شیڈول سے ایک بار پھر آﺅٹ ہو گئیں اور کئی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 9 گھنٹے اور کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 6گھنٹے تاخیر جبکہ کراچی سے براستہ لاہور پشاور جانے والی خیبر میل 6 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ترجمان ریلوے نے مزید ٹرینوں کی آمد و رفت کے حوالے سے بتایا کہ کراچی سے فیصل آباد کے لیے چلنے والی ملت ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے لیٹ ہوئی، اسی طرح کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس بھی 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔پاکستان ریلوے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن ایکسپریس اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس 3گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان ایکسپریس، تیزگام ایکسپریس،کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس بھی تاخیر کا شکار رہیں۔ ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے سبب متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکا رہیں،ا اس بار سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشیں ہوئیں جس کا اثر ٹرینوں کے شیڈول پر پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں