بارش سے متاثرہ علاقے اور خاندان امداد سے محروم نہ رہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا لانگو نے ملاقات کی ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ملاقات میں حالیہ بارشوں کی صورتحال اور امداد و بحالی کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے کو متاثرین کی امداد و بحالی کے لیئے تمام وسائل برے کار لانے کی ہدایت کی اور کہاکہ کوئی بھی متاثرہ علاقہ اور متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہ رہے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کے تناظر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل رکھی جائے۔ پی ڈی ایم انٹظامیہ اور متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط روابط قائم کیئے جائیںحالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ضرورت ہے۔ مشیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگونے کہاکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں مزید بہتری کی گنجائش ہے مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے عوام کے ساتھ ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں