وزیراعظم پاکستان شہباز شریف منگل کو بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف منگل کو بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف منگل کو بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے دورے کے دوران وزیراعظم حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقے قلعہ سیف اللہ اورچمن کادورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کو بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں