سوشل میڈیا پر بسوں کی خریداری کے حوالے سے تاثر غلط ہے، ترجمان حکومت بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ترجما ن حکومت بلو چستان نے حکومت بلوچستان کی جانب سے خریدی گئیں بسوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی وضاحت کر تے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بسوں کی خریداری کے حوالے سے غلط تاثر پیدا کیا جا رہا ہے گزشتہ دور حکومت میں کسی منصوبہ بندی اور بسوں کے چلنے کے روٹس کی نشاندہی کے بغیر بسوں کی خریداری کی گئی خریدی گئیں بسیں 29 جون کو کوئٹہ پہنچی ہیں، انہوں نے کہاکہ سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بسوں کے چلنے کے حوالے سے قابل عمل منصوبہ بندی کی سمری ارسال کی گئی ہے۔ سمری میں شامل تجاویز پر جلد فیصلہ کرلیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


