لاپتہ شہزاد دہوار کو زیارت آپریشن میں بے گناہ مارا گیا، اہلخانہ کی پریس کانفرنس

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قلات کے رہائشی شہزاد بلوچ کے اہلخانہ نے کہا کہ شہزاد بلوچ کو 4 جون کو کوئٹہ سے لاپتہ کیا گیا تھا۔ حالیہ زیارت آپریشن میں شہزاد کو بے گناہ مارا گیا۔ شہزاد دہوار ریٹائرڈ ڈی ایس پی کیپٹن خدا بخش دہوار کے فرزند، کونسلر وحید احمد دہوار، انجینئر عبدالحمید دہوار، بی این پی کے سینئر رہنماء کامریڈ علی اکبر دہوار کے چھوٹے بھائی تھے۔ شہزاد دہوار کی تدفین قلات میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں