جمعے تک چیک پوسٹوں کی بحالی کا نوٹیفیکیشن دوبارہ جاری کردونگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آج شام تک تمام منی پیٹرول پمپ مالکان، ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے منسلک اسمگلروں اور تیل بردار گاڑیوں کے مالکان کو یہ وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گاڑی اور پمپ والے دو دن تک نہ سدھرے اور ایرانی پیٹرول سستا کرکے عوام کو ریلیف نہ دیا تو بلوچستان کی تمام چیک پوسٹ دوبارہ بحال کردونگا۔ بلوچستان کے عوام کو پریشان نہیں دیکھنا چاہتا۔ یہ ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے منسلک لوگ غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ یہ لوگ رحم اور ہمدردی کے قابل نہیں۔ انہوں نے آج خاران کے چیف چوک پر ریلی کی وجہ سے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ بارڈر پر آج کا ریٹ اسی 80 روپے تھا اور یہ مافیا اس وقت 220 فی لیٹر بیچ کر اپنے آپ کو خود بے روزگار کرنا چاہتا ہے۔
Load/Hide Comments


