چوہدری شجاعت کا خط، پی ٹی آئی کے امیدوار کو وزیر اعلیٰ بنانے کی مخالفت
لاہور (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے بلایا گیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔ پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت ہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کا پنجاب اسمبلی سے روانہ ہونا بھی معنی خیز ہے۔ اس تمام تر صورتحال میں چوہدری شجاعت کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری شجاعت نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے نام خط لکھا ہے جس کے مندرجات ابھی سامنے نہیں آئے۔ اطلاعات کے مطابق چوہدری شجاعت نے اپنے خط میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کے حوالے سے مخالفت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چوہدری شجاعت نے کسی وڈیو پیغام کے جاری کرنے کی بھی تردید کی ہے۔
Load/Hide Comments


