حکومت نے پنجاب پولیس کا سربراہ تبدیل کردیا، فیصل شاہکار نئے آئی جی تعینات

لاہور (انتخاب نیوز) حکومت نے پنجاب پولیس کے آئی جی کو تبدیل کرتے ہوئے فیصل شاہکار کو نیا آئی جی تعینات کردیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی تبدیلی کی صورت میں پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران افضل اور آئی جی پولیس راؤ سردار نے اپنے عہدوں سے علیحدہ ہونے کی تیاری کرلی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے کچھ دن پہلے ہی وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی۔ اب حکومت نے صوبے میں آئی جی پنجاب کو تبدیل کردیا ہے اور راؤ سردار کی جگہ فیصل شاہکار کو نیا آئی جی پنجاب لگایا گیا ہے جب کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار کو ریلوے پولیس کا نیا آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں