پنجگور، پی ٹی سی ایل نیٹ سروس نہ ہونے سے صارفین پریشان
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس درہم برہم نیٹ سروس کا باربار منقطع ہونا اور سست رفتار ی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا پنجگور میں موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ سروس بند ہونے سے لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے ہیں مگر پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے اور جب سے پنجگور کے دو ایکسچینج کو تربت سے منسلک کیا گیا ہے نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے اور نیٹ کی خرابی سست رفتار ی اور باربار منقطع ہو نا معمول بن گیا ہے صارفین کے مطابق پنجگور میں پی ٹی سی ایل ریونیو کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے مگر صارفین کو سہولیات فراہم نہیں کررہا ہے جو قابل مذمت ہے۔
Load/Hide Comments


