مکان سے شادی شدہ خاتون کی پھندے سے لٹکی لاش برآمد، قتل کا شبہ
کراچی(انتخاب نیوز)کورنگی میں مکان سے شادی شدہ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق کورنگی نمبر ساڑھے پانچ میںریاض چوک کے قریب گھر سے 18 سالہ ماہ نور زوجہ محمد فیض کی پھندے سے لٹکی لاش اتار کر جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ خاتون نے خود کشی کی ہے تاہم پولیس قتل کے پہلو پر بھی جائزہ لیتے ہوئے تفتیش کر رہی ہے.
Load/Hide Comments


