کوئٹہ سے کراچی پہنچنے والی بس کے خفیہ خانوں سے ایک من چرس برآمد، 3 اسمگلر گرفتار، 2 فرار

کراچی (انتخاب نیوز) کوئٹہ سے کراچی پہنچنے والی بس سے ایک من چرس برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا. سعید آباد پولیس کے مطابق یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں بس ڈرائیور اول جان ولد ابوبکر، عبدالرئوف ولد محمد بخش، فدا احمد ولد محمد بخشی شامل ہیں جبکہ دو ملزمان نیک محمد اور محمد ممتاز نامی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پہنچنے والی مسافر بس سے تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی چالیس کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں