فل کورٹ بنانے پر سپریم کورٹ نے مزید دلائل مانگ لیے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کے کی مشترکہ درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل کی کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت نے سماعت میں ڈیڑھ گھنٹے کے وقفے کے بعد جب دوبارہ سماعت کی تو چیف جسٹس نے قرار دیا کہ عدالت کو مزید دلائل سننے ہیں۔ اور دلائل سننے کے بعد عدالت نے اپنے فیصلے میں اتحادی جماعتوں کی طرف سے فل کورٹ بٹھانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بارے میں فیصلہ منگل کو گیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


