پاکستان میں کس عمر کے لوگ سب سے زیادہ کورونا وائرس سے ہلاک ہو رہے ہیں؟ مئی 10, 2020مئی 10, 2020 0 تبصرے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور حالیہ صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ پیش کی گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے سب زیادہ کس عمر کے لوگوں موت کا شکار ہورہے ہیں۔پاکستان میں عمر کے حساب سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اور اموات کی شرحعالمی ادارہ سحت کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کے تازہ ترین اعداد و شمار۔۔۔۔10 سے 19 سالپاکستان میں 10 سے 19 سال کی عمر کے لوگوں میں ایک ہزار 803 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جب کہ عمر کے اس حصے میں تاحال کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔20 سے 29 سالڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 20 سے 29 سال کی عمر کے لوگوں میں 5 ہزار 545 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔20 سے 29 سال کے لوگوں میں اگر اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 0.22 فیصد ہے۔30 سے 39 سالعالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 30 سے 39 سال کی عمر کے لوگوں میں 5 ہزار 439 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔30 سے 39 سال کی عمر کے افراد میں اموات کی شرح کا جائزہ لیا جائے تو وہ 0.26 فیصد ہے۔40 سے 49 سالرپورٹ کے مطابق پاکستان میں 40 سے 49 سال کی عمر کے 4 ہزار 129 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔40 سے 49 سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 1.88 فیصد ہے۔50 سے 59 سالڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 50 سے 59 سال کی عمر کے 3 ہزار 837 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔50 سے 59 سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 3.92 فیصد ہے۔60 سے 69 سالپاکستان میں 60 سے 69 سال کی عمر کے 2 ہزار 418 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔60 سے 69 سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 8.02 فیصد ہے۔70 سے 79 سالپاکستان میں 70 سے 79 سال کی عمر کے 897 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اگر عمر کے اس حصے میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 11.07 فیصد ہے۔80 اور 80 سے زائد عمرپاکستان میں 80 اور 80 سال سے زائد عمر کے 209 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ 80 اور اس سے زائد عمر کے افراد میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 20.75 فیصد ہے۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)