عمران خان کا وفاقی حکومت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی تیز کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وفاقی حکومت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی کو تیز کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی کو تیز کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے بعد اب عمران خان کا اگلا ہدف وفاقی حکومت ہوگی، اس حوالے سے عمران خان نے پارٹی رہنماو¿ں کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماو¿ں سے مختلف امور پر تجاویز بھی لیں اور پارٹی رہنماو¿ں کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چوروں کے ٹولے نے ملک کو تباہ کر دیا، عوام جاگ چکی ہے، کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، قوم کو پتہ چل چکا ہے کہ کون جھوٹا ہے اور کون سچا، سپریم کورٹ نے آئین و قانون کی مطابق سچ کا ساتھ دیا، آج قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں