عمران خان کا نظریہ گھر گھر پہنچا کر دوبارہ وزیر اعظم بنائیں گے، قاسم سوری

پشین (انتخاب نیوز) قاسم خان سوری صدر پی پی ٹی بلوچستان او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا پشین پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، پشین کے آرگنائزر سید جعفر آغا، سردار داود خان ترین، سید تاج آغا، شاہنواز کھرل، سید روح اللہ آغا اور دیگر نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ پشین پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ بعدازاں ایک عظیم الشان ریلی کے شکل میں پشین بازار جلسہ گاہ پہنچایا گیا۔ پشین جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قاسم خان سوری نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے کہ پشین کے غیور عوام اتنی بڑی تعداد میں عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حقیقی آزادی کی راہ پر چل پڑے ہیں، اتنے پرہجوم جلسے اور یوتھ کا جذبہ ایک انقلاب ہے جس نے مذہب پسندوں اور قوم پرستوں کے گھر میں تبدیلی اور حقیقی آزادی کی شمعیں روشن کی ہیں۔ انہوں نے ایک قرار داد کے ذریعے پشین جلسے میں عوام سے حلف لیا کہ پاکستان کا مطلب لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہؐ ہے، نہ ہم جکھیں گے نہ بکیں گے اور نہ چپ رہیں گے بلکہ اپنے اللہ پر بھروسہ کرکے دن رات محنت کرکے چیئرمین عمران خان کا نظریہ گھر گھر پہنچا کر عمران خان کو دوبارہ وزیر اعظم بنائیں گے۔ جلسے سے پشین کے آرگنائزر سید جعفر آغا، سردار داود ترین، شاہنواز کھرل، سید تاج آغا، سید روح اللہ آغا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاسم خان سوری نہ صرف بلوچستان بلکہ ایک قومی لیڈر بن کر ابھرے ہیں جس کی کی زندہ مثال پشین کے نوجوانوں کا انکا تاریخی استقبال ہے۔ جلسے سے پی ٹی آئی کے سینئر قیادت عبدالباری بڑیچ، ملک فیصل دہوار، داؤد پانیزئی، داؤد شاہ کاکڑ، ملک نصیب بیٹنی، عالم کاکڑ، اسرار کاکڑ، اکرم ترین، نصیب اللہ کلیوال، تحصیل صلاح الدین خان، حکیم خان ترین، عطاء اللہ نیازی، حاجی سلطان، ڈاکٹر عزیز کاکڑ، خورشید احمد ہاشم پٹھان، قیوم بڑیچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں