بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی خاتون محتسب کی تعیناتی کالعدم قرار دیدی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس جناب جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے صوبائی خاتون محتسب کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیدی۔ گزشتہ روز دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ صابرہ اسلام کی بطور خاتون محتسب تعیناتی اور عہدے میں توسیع اہلیت کے معیار کے برخلاف کی گئی لہٰذا خاتون محتسب کی تعیناتی میرٹ پر دوبارہ کی جائے ، بلوچستان حکومت کی جانب سے صابرہ اسلام کو بطور خاتون محتسب مزید دو سال کی توسیع دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں