نوشکی،صوبائی حکومت نوشکی کو آفت زدہ قرار دیکر امدادی کاروائی شروع کریں، مولانا منظور احمد مینگل

نوشکی ،جمعیت علمائے اسلام ضلع نوشکی کے رہنماءمولانا منظور احمد مینگل، حافظ عبداللہ گورگیج،حافظ عبدالصمد مینگل اور دیگر نومنتخب کونسلران نے حالیہ بارشوں کے باعث تباہ کاریوں کے حوالے سے تفصیلی پریس کانفرنس کررہے ہیں، مولوی منظور احمد مینگل نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی ضلع کے 70 فیصد آبادی شدید متاثرہ ہوئی، جن میں قادر آباد، ڈیڈار، جورکین ، احمد وال،قاضی اباد، غریب آباد، جمالدینی،بادینی ، بٹو سمیت دیگر علاقے شدید متاثر ہوئیں ہے تاحال ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف نہیں ملا ہے ، ہم مطالبہ کرتے ہے صوبائی حکومت سے نوشکی کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دیکر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو متاثرہ خاندانوں کی ریلیف کیلئے روانہ کریں، عوام شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے دھوپ پر بیٹھے ہیں ان کے پاس کچھ نہیں ہے صوبائی حکومت فوری طور پر امدادی کاروائی شروع کریں ,زمینداروں کے فصلات، سولر سسٹم ، گلہ بانوں کے مال مویشی بھی شدید متاثر ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے ، حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ابتدائی طور پر 4 ہزار ٹینٹ، راشن اور پانی کی ضرورت ہے جو بروقت نہیں پہنچائیں گئے تو بیماریاں پھل سکتے ہیں اور اموات بھی ہو سکتا ہے۔ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہیکہ قادر آباد کے رہائشی نوجوان مرزا خان سرپرہ جو گزشتہ دنوں سے لاپتہ ہے پانی میں بہہ گیا تھا ان کی تلاش میں مدد کریں,بہت سے مقامات پر راستے بند ہے سڑکیں ٹوٹے ہوئے ہیں ان کو فوری طور پر بحال کریں، عوام چندہ کرکے سرکار کو ڈیزل اور پٹرول دینے کو تیار ہے ہمارے پاس مشنری نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں