عمران خان تمہیں بین الاقوامی سازش کے ذریعے نکالا نہیں لایا گیا تھا، فضل الرحمن
پشاور (انتخاب نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کان کھول کر سن لیں ہمیں کسی کی غلامی قبول نہیں۔ تمہیں بین الاقوامی سازش کے ذریعے نکالا نہیں لایا گیا تھا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اپنے منشور ہوتے ہیں اور فیصلہ عوام کرتے ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں سے نظریاتی جنگ کے بجائے تہذیبی جنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں ایک وفد نے بتایا پشتون خطے میں مذہب کی جڑیں کمزور کرنی ہیں۔ اب بزرگوں کا احترام ختم ہو گیا ہے اور اپنی مرضی والی مخلوق نے روایات کو تباہ کیا۔ ایسی بدتہذیبی کے خلاف اگر اکیلا رہ گیا تو بھی لڑوں گا۔
Load/Hide Comments


