تربت اسٹیڈیم کے باہر کریکر بم دھماکہ، تین افراد زخمی

تربت (انتخاب نیوز) تربت اسٹیڈیم کے باہر کریکر بم دھماکہ، تین افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ ایئرپورٹ روڈ پر ہوا جہاں فٹبال میچ جاری تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تربت اسٹیڈیم کے باہر کریکر بم دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی، دھماکے سے تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں