دو افراد سمندر میں ڈوب گئے، متفرق حادثات میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی (انتخاب نیوز) شہر میں متفرق حادثات واقعات کے دوارن بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹرک نے ایدھی کے رضاکار کو ٹکر ماردی۔ واقعات کے مطابق ہاکس بے سینڈز پٹ کے قریب سمندر میں دو نوجوان ڈوب گئے، اطلاع ملتے ہی ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کے غوطہ خوروں نے تلاش کا عمل شروع کردیا گیا۔ لیاری ایکسپریس وے پر بہار کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں 10 سالہ عدنان ولد محمد زیب جاں بحق ہوگیا۔ ماڑی پور روڈ پر مہرین اکیڈمی کے قریب عمارت کی دوسری منزل سے گر کر 5 سالہ شہزاد ولد واحد بخش جاں بحق ہوگیا۔ سول لائن کے علاقے سلطان آباد ہجرت کالونی ولی خان چوک کے قریب گھر میں گرکر 60 سالہ محمد مہربان ولد بہرام خان جاں بحق ہوگیا۔ مزید برآں بلدیہ ٹائون نمبر تین کے قریب نادرن بائی پاس پر تیز رفتارٹرک کی ٹکر سے ایدھی رضاکار 30سالہ افضل ولد فضل خان شدید زخمی ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں