خرم شیرزمان کا شاہراہ لیاقت کا دورہ، کچرے سے بھرے نالے کی وڈیو وائرل کردی

کراچی (انتخاب نیوز) پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے شاہراہ لیاقت پر کچرے سے بھرے نالے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پورے شہر کے گٹر ابل رہے ہیں اور نالے گندگی سے بھرے ہیں، انھوں نے کہا کہ بارشوں کا نیا اسپیل سندھ حکومت کے سر پر منڈلا رہا ہے لیکن اب تک صوبائی حکومت نے نالے صاف نہیں کئے، خرم شیر زمان کے مطابق حکومتی نمائندے کہتے ہیں ہم وڈیو بناتے ہیں، وڈیو نہ بنائیں تو کیا کریں آپ کام نہیں کرتے، انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے نمائندوں کو شرم آنی چاہیے مذکورہ نالے کی وجہ سے ہی حالیہ بارشوں میں آئی آئی چندریگر روڈ ڈوب گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں