واشک، آئل ٹینکر اور پک اپ گاڑی میں ٹکر، ایک شخص جاں بحق، 9 افراد زخمی

واشک (انتخاب نیوز) واشک میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے پک اپ گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق 3 خواتین سمیت 9 افراد زخمی۔ جاں بحق اور زخموں کو لیویز کے اہلکاروں نے سول ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق اور زخموں کا خاران سے بتائی جا رہی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق پک اپ گاڑی والے شہدادکوٹ سے خاران جا رہے تھے کہ آئل ٹینکر نے پک اپ گاڑی کو ٹکر مار دی۔ حادثہ بسیمہ کے علاقے گلغلی کی چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں