کوئٹہ، بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا 13 روز سے دھرنا جاری، مطالبات منظور نہ ہوئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) گورنرہاؤس کے سامنے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کو 13 روز ہوگئے۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز، بی این پی، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور دیگر تنظیموں اور بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے گورنرہاؤس کے سامنے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کو 13 روز ہوگئے۔ حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی پیشرفت سامنے نہ آئی۔ دھرنے کے شرکاء کی جانب سے صوبائی حکومت کو پیش کیے گئے جوڈیشل کمیشن کا قیام، تمام بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچ لاپتہ افراد کو قتل نہ کرنے کی یقین دہانی کے مطالبات تاحال منظور نہیں کیے جاسکے۔ بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین نے یقین دہانی نہ ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


