دکی، کوئلہ کان میں پھنسے کانکن کی لاش تین دن بعد نکال لی گئی

دکی (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے کانکن کی لاش تین دن بعد نکال لی گئی۔ محکمہ مائنز ریسکیو کی غفلت اور لاپرواۂی کی وجہ سے لاش تین دن تک مسلسل کوئلہ کان کے اندر پھنسا رہا۔کوئلہ کانکن زین اللہ تین دن قبل اپنے دوسرے ساتھی اکرام شاہ کے ہمراہ زہریلی گیس بھرنے سے کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے تھے۔کوئلہ کان میں پھنسنے والے اکرام شاہ کی لاش پہلے ہی دن نکالی جاچکی ہے۔جبکہ دوسرے کانکن کی لاش تین دن بعد کان سے نکال لی گئی کانکن کا تعلق مسلم باغ سے ہے۔لاش ورثا کے حوالے کرکے مسلم باغ روانہ کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں