مولا بخش دشتی کے قاتل گناہ عظیم کے مرتکب ہوئے، لاشیں پھینکنے کے منفی عمل کو روکا جائے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام شہید مولا بخش دشتی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔تعذیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ ممبر مرکزی کمیٹی و ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی مرکزی قانون سیکرٹری راحب بلیدی بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ حنیف کاکڑ ممبران ورکنگ کمیٹی انیل بلوچ محمد خان سیلاچی بی ایس او پجار کوئٹہ زون کے انفارمیشن سیکرٹری شے مرید بلوچ ڈاکٹر رمضان ہزارہ ظہیر بلوچ یونس بلوچ ملک عبدالراحمن بنگلزئی ریا ض زہری نے شہید مولا بخش دشتی کی سیاسی فکر و جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید مولا بخش دشتی کی سیاسی زندگی ایک مکمل تاریخ ہے۔جس سے استعفادہ کرنے کیلیے سیاسی کارکنوں کو مشاہدہ و تحقیق کے عمل کو فروغ دے۔شہید مولا بخش دشتی نے ہمیشہ خواتین کو سیاسی عمل میں شامل کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔قاہدین نے کہا کہ شہید مولا بخش دشتی کو شہید کرنے والے سیاست کی تاریخ میں گناہ عظیم کے مرتکب ہوچکے ہیں۔تاریخ ثابت کریگی کہ شہید مولا بخش دشتی کی شہادت سے بلوچ قومی جدوجہد کس قدر متاثر ہوا۔خصوصا سیاسی لاتعلقی کا ماحول پیدا ہوا۔جس کا بلوچ کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا تھا اور نہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں طاقت کے استعمال کو بند کرنا ہوگا اور لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے اور جعلی مقابلوں کے ذریعے مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کو منفی عمل کو روکاجائے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاست میں سنجیدگی کی قائل ہے۔اور نیشنل پارٹی نے قومی سیاست میں شعوری و فکری بلندیوں کو پروان چڑھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کہاں گئے جو بلوچ کے جذبات سے کھیلتے تھے اور آج اسمبلی میں مفادات و کمیشن کے پیچھے لگے۔اج کیوں بلوچ قوم پر ظلم و ستم یاد نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں ہزاروں مال مویشی ہلاک ہوچکے ہیں فصلوں کے لاکھوں اراضی تباہ ہوگئے ہیں۔عوام کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار پڑے ہیں روٹی کا ٹکڑا میسر نہیں۔جو کہ المیہ ہے۔مرکزی و صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی امداد میں لاپرواہ و غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فارن فائنڈنگ کے حوالے سے فیصلے نے پی ٹی آئی کی اصل حقیقت کو آشکار کیا۔اس پر مذید فیصلے آنے چاہیے۔


