وفاقی کابینہ کا اجلاس، عمران خان اور دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت۔ اجلاس میں عمران خان کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ، عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کا 8 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق آج کے اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری، پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او کی منظوری بھی دی جائےگی۔ اجلاس میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان فریم ورک معاہدے کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے لیے عالمی معاونت کی سمری بھی پیش ہوگی، یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاو¿ں میں کمی کی سمری بھی پیش ہوگی، اس کے علاوہ ترقیاتی اسکیموں پر کام کے آغاز سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں