زہرہ بلوچ پر حملہ آور فورسز کی چیک پوسٹوں کے باوجود فرار ہوگئے، انصاف دلایا جائے، لواحقین
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے رضا جہانگیر کی بیوہ ایم فل کی اسٹوڈنٹ زہرہ بلوچ پر قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

بعد ازاں ریلی کے شرکاء نے کوئٹہ ریڈ زون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیمروں کی موجودگی میں حملہ آور سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں سے گزر کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بلوچ خواتین پر تیزاب گردی اذیت گاہوں اور اب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں بلوچوں کیساتھ ظلم و زیادتی بند اور مذکورہ واقعے کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے۔

Load/Hide Comments


