سیکرٹری سبزی مارکیٹ کمیٹی خضدار نصراللہ زہری کوئٹہ کے رہائشی ہوٹل میں مردہ پائے گئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) خضدار کا ایک اور حاضر سروس 18 اسکیل کا آفیسر زندگی کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق سیکر یٹری سبزی مارکیٹ کمیٹی خضدار نصراللہ زہری کوئٹہ کے ایک رہائشی ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔ وہ گزشتہ روز دفتری کام سے کوئٹہ گئے تھے جہاں ایک ہوٹل میں رہائش پذیر تھے صبح جب آفس میں ان کا انتظار کیا گیا تو وہ کافی دیر تک آفس نہیں اور موبائل ہر بھی جواب نہیں دے رہے تھے۔ جب ہوٹل میں ان کے کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو وہ مردہ پائے گئے۔ دریں اثناءجھالاوان سبزی منڈی فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری چیف حاجی محمد نور نے اس افسوناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments


