دالبندین میں بے امنی اور ڈاکو راج کا خاتمہ کیا جائے، عارف محمد حسنی

دالبندین (انتخاب نیوز) سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے چاغی میر محمدعارف محمدحسنی نے ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں آئے روز بے امنی کے واقعات اور اس کے نتیجے میں امن عامہ کی گمبھیر ہوتی صورتحال کے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے رابطہ کرکے انہیں عوام کے جان و مال کو پہنچنے والے نقصانات اور انتظامیہ کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا۔ میر محمدعارف محمدحسنی نے کہا کہ چاغی ڈاکو راج بن چکا ہے روزانہ متعدد وارداتیں ہوتی ہیں لیکن ملزمان کی سرکوبی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے لوگوں کے جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے ایم پی اے چاغی میر محمدعارف محمدحسنی کو معاملات کا نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں