نیشنل میڈیکل سینٹر تربت میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا

تربت(انتخاب نیوز) نیشنل میڈیکل سینٹر تربت میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،1500سے زائد مریضوں کا چیک اپ اور علاج معالجہ کیاگیا ، ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹرعبداللطیف دشتی اور پراونشل کوآر ڈی نیٹر ای پی آئی ڈاکٹراختربلیدی نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں کے جذبے کو سراہا، 7اگست بروز اتوار کو نیشنل میڈیکل سینٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹرفاروق رند اور ڈاکٹرامتیاز بلوچ کی جانب سے ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹرعبداللطیف دشتی کی درخواست پر نیشنل میڈیکل سینٹرمیں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاگیا ، فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کامفت معائنہ کیاگیا ، ان کے مفت ٹیسٹ کرائے گئے اورمفت ادویات فراہم کی گئیں ، فری میڈیکل کیمپ میں 1543مریضوں کا چیک اپ اور علاج کیاگیا ، فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرشعیب کاشانی نے 55مریض ، ڈاکٹرجباربلوچ 115مریض، ڈاکٹرپیرجان195 ،ڈاکٹرعبدالستار182، ڈاکٹرحیات بلوچ85، ڈاکٹرفوزیہ بلوچ192، ڈاکٹروقارتاج203، ڈاکٹرجیہند68 ،ڈاکٹرامتیازبلوچ 163، ڈاکٹرصغیر احمد 188، ڈاکٹرعنبر نے 52مریضوں کا چیک اپ اور علاج کیاجبکہ ایمرجنسی میں 45مریضوں کا علاج کیاگیا ، ڈی ایچ اوکیچ ڈاکٹرعبداللطیف دشتی اور پراونشل کوآر ڈی نیٹر ای پی آئی ڈاکٹراختربلیدی نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اورکامیاب فری میڈیکل کیمپ کے انعقادپر ڈاکٹرفاروق رند کا شکریہ اداکیا اور ڈاکٹروں کے جذبے کو سراہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں