میانوالی ، سات سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد 40 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا گیا

میانوالی(انتخاب نیوز)میانوالی میں سات سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد 40 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا گیا۔واقعہ کی آیف آئی آر بچی کی والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق 4 ملزمان نے داود خیل سے بچی کو اغواءکیا اور 40 سالہ شادی شدہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کردیا جس سے 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم مرکزی ملزم نعیم اللہ تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں