میری گرفتاری کیلئے لال حویلی پر سادہ لباس اہلکاروں نے چھاپا مارا، شیخ رشید

راولپنڈی (انتخاب نیوز) شہباز گل کے بعد شیخ رشید کو اپنی گرفتاری کا خدشہ۔ اس حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ میری گرفتاری کی منصوبہ بندی ہورہی ہے۔ میری گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں نے لال حویلی میرے گھر پر چھاپا مارا۔ میرے گھر لال حویلی پر پولیس کی 4گاڑیاں بھیجی گئیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ جیل پہلی بار نہیں جاوں گا،جیل میرا سسرال ہے۔ جیل آپ لوگوں کو ڈرا سکتی، جیل میرا گھر اور ہتھکڑی میرا زیور ہے۔ آدھی جوانی جیل میں کاٹ چکا ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ کچھ دیر میں اہم بیان جاری کروں گا۔ میں کوئی منی لانڈرنگ کرنے والا نہیں۔ بیرون ملک بھاگنے والا نہیں، عمران خان کا سپاہی ہوں، دوستی نبھاﺅں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں