شہباز گل پر مقدمے میں فوج کیخلاف اکسانے کا الزام، ملزم سازش کا مرتکب ہوا، متن
اسلام آباد (انتخاب نیوز) شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ کی ایف آئی آر سامنے آگئی۔ مقدمے میں سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کےخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں بغاوت ،اداروں کےخلاف اکسانے کی دفعات شامل، مقدمہ ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں دفعہ 505،120،124 اے اور 196 شامل۔ مقدمے میں شہباز گل پر فوج کے خلاف اکسانے کا الزام عائد گیا گیا۔ ایف آئی آر میں نجی ٹی وی چینل پر کی گئی گفتگو کا بھی ذکر کیا گیا۔ ملزم نے بیان سوچ سمجھ کر ملکی سا لمیت کو نقصان پہنچانے کیلئے دیا، ایف آئی آر کا متن۔ ملزم ایسا بیان دے کر ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل اور مجرمانہ سازش کا مرتکب ہوا، متن۔
Load/Hide Comments


