کوئٹہ، سرکاری آفیسر کا ڈومیسائل جعلی ہونیکا انکشاف

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل بنوانے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ ذرائع کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ میں 100فیصد پروموشن کوٹہ پر لگنے والے آفیسر کا ڈومیسائل جعلی ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ آفیسر نے پہلے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے درگ کا ڈومیسائل بنوایا تھا جس کے بعد کوئٹہ کا ڈومیسائل حاصل کیا، مذکورہ آفیسر2011ء میں 100 فیصد پروموشن کوٹہ والی پوسٹ پر بھرتی ہوئے جس کیخلاف محکمہ کے تنظیم کی جانب سے متعدد خطوط بھی سیکرٹری کو لکھے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں