مستونگ فائرنگ،1شخص قتل،4 بچے زخمی، زیادہ شراب پینے سے1 شخص ہلاک
مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک)کرسچن کالونی میں زیادہ شراب پینے سے ایک عیسائی نوجوان جاں بحق گیا ہے اور کمرے میں موجود بلی نے ان کے کان اور ناک بھی کاٹ کر کھالیا ۔ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کے بعد زیادہ نشہ کی وجہ سے ان کے موت کی تصدیق کردی اور کمرے میں موجود بلی نے ان کا کان اور ناک کھالیا ہے۔ورثا کے مطابق ڈاکٹروں نے ان کو نشہ کرنے سے منع کردیا تھا مگر پھر بھی وہ نشہ کرتے تھے۔ دو روز قبل مستونگ کے علاقے ڈی سی روڈ بابو محلہ کے قریب واقع کرسچن کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، جب کہ فائرنگ سے 4 بچے زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک اور زخمیوں کا تعلق کرسچن کمیونٹی ہے۔حملے میں زخمی ہونے والے ولسن مسیح کو مستونگ کے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کیلئے منتقل کیا گیا تھا، تاہم حالت تشویش ناک ہونے پر بعد ازاں انہیں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے منگل 9 اگست کو چل بسے تھے۔ ولسن مسیح شوگر کے مریض بھی تھے۔


