کوئٹہ ، پولیس وین پر دستی بم حملہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سریاب روڈ پر پولیس وین کے قریب دستی بم حملہ۔ اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ پر گشت پر مامور پولیس وین پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ ایری گیشن کالونی کے قریب ایس ایچ او سریاب تھانہ کی گاڑی کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ دستی بم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جائے وقوع پر سیکورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں پہنچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں