کوئٹہ، پی ایس او کے زیر اہتمام فکر باچا خان کے جانثاروں کو خراج عقیدت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن لاءکالج کے زیر اہتمام 12 اگست 2022ءکو ریاست کے ہاتھوں فکر باچا خان پر جان نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انکی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں 5 اگست ملک عبیداللہ کاسی، 8 اگست سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ میں وکلائ، 12 اگست سانحہ بابڑہ، 23 اگست پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سائنس کالج کوئٹہ سانحہ، 24 اگست سپن تنگی سانحہ اور 28 اگست مانگی ڈیم سانحہ کے حوالے سے ریفرنس منعقد ہوا۔ ریفرنس کی صدارت یونٹ صدر عاصم آبدار نے کی۔ اسٹیج کے فرائض یونٹ سیکرٹری نوراللہ کاکڑ نے انجام دیے اور تلاوت کلام پاک سرور خان نے کی۔ ریفرنس کے مہمان خاص پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی کمیٹی ممبر ایڈووکیٹ عالمگیر مندوخیل تھے۔ پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی پریس سیکرٹری اکرام اللہ بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اظہار خیال کیا کہ پشتونوں پر جاری ظلم انگریز سامراج کے منصوبوں کا تسلسل ہے، جسے آج کے موجودہ ریاستی سامراج نے اپنایا ہوا ہے۔ اس سامراج کا سامنا کرنے کیلئے تعلیم کو ہتھیار بنانا ہوگا۔ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ریاست کا یہ مکروہ چہرہ فاش کرنے کےلئے اور اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کے لیے پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو منظم ہو کر 70 کی دہائی کے اپنے تاریخی کردار کو ایک بار پھر سے دہرانا ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس میں پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاءکالج یونٹ سیکرٹری قربان ننگیال نے ساتھیوں سمیت شرکت کی جسکے ہم بے حد مشکور ہیں۔ تقریب سے یونٹ صدر عاصم آبدار، ایڈووکیٹ عالمگیر مندوخیل، صوبائی انفارمیشن سیکرٹری اکرام اللہ کاکڑ، یونٹ سینئر نائب صدر عرفان اللہ عرفان، پی ایس او کے قربان ننگیال، پی ایس ایف لاءکالج یونٹ جوانئٹ سیکرٹری حفیظ کاکڑ اور یونٹ کلچر سیکرٹری خان اللہ نے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں